LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

وزیرِ تعلیم کا اسکول سے باہر بچوں کےلیے ملک بھر میں “نو چائلڈ لیفٹ بیہائنڈ” مہم کا اعلان

Web Desk

25 February 2026

وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے ایک اہم پریس کانفرنس میں ملک سے جہالت کے اندھیرے ختم کرنے کے لیے “نو چائلڈ لیفٹ بیہائنڈ” (No Child Left Behind) مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئین کے آرٹیکل 25-A کے تحت ہر بچے کو مفت اور لازمی تعلیم فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، جسے اب ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔

مہم کے کلیدی نکات اور حکومتی حکمتِ عملی:

فیڈرل ایکشن پلان 2025-2030: اس پانچ سالہ منصوبے کے تحت اسکولوں سے باہر بچوں کی گھر گھر جا کر میپنگ کی جائے گی۔جہاں اسکولوں کی عمارتیں میسر نہیں، وہاں مساجد اور گھروں کو تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ موجودہ اسکولوں میں بچوں کی گنجائش بڑھانے کے لیے دوسری شفٹ متعارف کرائی جائے گی۔ داخلوں اور اساتذہ کی حاضری کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ڈیش بورڈز استعمال کیے جائیں گے تاکہ نظام میں شفافیت رہےایکسلریٹڈ لرننگ پروگرام (ALP): زیادہ عمر کے بچوں کے لیے مختصر مدت کے تعلیمی کورسز فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ جلد قومی دھارے میں شامل ہو سکیں۔

چیلنجز اور سیاسی تعاون:
وفاقی وزیر نے اعتراف کیا کہ دیہی علاقوں میں تعلیمی رجحان پیدا کرنا اور سماجی سوچ بدلنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی کہ وہ اس قومی مشن میں حکومت کا ساتھ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو تعلیمی ایمرجنسی کی سنگینی سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور اب تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں گے۔