LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مریم نواز نے سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کر دیا پاکستان کی معیشت رواں مالی سال 4 فیصد سے زائد ترقی کرے گی: وزیر خزانہ روس سے تیل کی رسد بڑھنے کی توقعات کے باعث عالمی منڈی میں قیمتیں کم امریکا نے ایران کی کچھ شرائط مان لی ہیں: محسن رضائی کا دعویٰ اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور

عوامی عہدیدار کا حجاب ہٹانا ‘عزت اور شناخت پر حملہ ہے’: ایمنسٹی انٹرنیشنل  شدید مذمت 

Web Desk

16 December 2025

نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اس وقت شدید تنقید کی زد میں ہیں جب انہوں نے ایک تقریب کے دوران ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا۔ اس واقعے پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی عوامی عہدیدار کی جانب سے حجاب کو زبردستی ہٹانا دراصل اس عورت کی عزت، شناخت اور انفرادی خودمختاری پر سنگین حملہ ہے۔ تنظیم نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات معاشرے میں عدم تحفظ اور خوف کو بڑھانے کا سبب بنتے ہیں۔

دوسری جانب، بھارت میں انسانی حقوق کے سرکردہ رہنماؤں نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بھارت میں اقلیتی خواتین کے تحفظ پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ رہنماؤں نے واقعے میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف فوری اور شفاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران، جہاں بی جے پی کے اتحادی نتیش کمار موجود تھے، انہوں نے اپائنٹمنٹ لیٹر لینے آئی ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا تھا۔

اس ہتک آمیز عمل کے بعد اپوزیشن پارٹی کانگریس سمیت دیگر حلقوں کی جانب سے نتیش کمار کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ کانگریس نے اس واقعے کو ‘ناقابلِ معافی بدتمیزی’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ “نتیش کمار کی بے شرمی دیکھیں، اپائنٹمنٹ لیٹر لینے آئی خاتون ڈاکٹر کا حجاب اتار دیا۔”