LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، زمینی فوج بھیجنے کا امکان بھی مسترد کر دیا آبنائے ہرمز کی مکمل نگرانی جاری، ایرانی فوج جنگ کیلئے تیار ہے: امیر حاتمی امریکی رکن کانگریس الہان عمر کیخلاف تحقیقات، موبائل ضبط، اہلخانہ سمیت متعدد افراد کو سمن جاری شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی آج 75 ویں برسی منائی جا رہی ہے حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد روسی فوج کا خارکوف میں 2 آبادیوں پر کنٹرول، یوکرینی فوج کو 1,105 اہلکاروں کا نقصان سانحہ پشاور: تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ کمشنر کو جمع کرا دی پاکستان، جنوبی کوریا اور مصر کے درمیان بڑی سرمایہ کاری کی تیاریاں، دبئی میں اہم ملاقات پیپلزپارٹی نے کوشش کی مذاکرات کی میز پر معاملات حل کر لئے جائیں: شیری رحمان ریڈیو فری یورپ نے طالبان رجیم کے واخان منصوبے کو ناقابل عمل قرار دیدیا البانیہ میں حکومت مخالف احتجاج پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل، 29 افراد زخمی سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، حقِ دفاع کی توثیق یورپ میں منجمد روسی اثاثے امریکی کنٹرول میں دینے کی کوششوں سے لاعلم ہیں: کریملن روسی ڈیزل کی امریکا کو پہلی کھیپ 2 سے 3 ہفتوں میں بھیجی جا سکتی ہے، الیگزینڈر نوواک حوثی میزائلوں کے پرزے 16 ممالک سے یمن پہنچنے کا انکشاف

این ایف سی ایوارڈ تمام اکائیوں کا حق، گلگت و آزاد کشمیر کو بھی حصہ ملنا چاہئے: نواز شریف

Web Desk

12 December 2025

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ تمام اکائیوں کا حق ہے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کواین ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنے چاہئیں۔

مسلم لیگ (ن) کی آزاد کشمیر سے متعلق قائم سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت پارٹی قائد اور مرکزی صدر میاں نواز شریف نے کی۔ اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیاسی حالات، آئندہ عام انتخابات اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت شاہ غلام قادر کی سربراہی میں شریک ہوئی جبکہ گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمن سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی، اجلاس میں سینیٹر رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، امیر مقام، پرویز رشید اور برجیس طاہر بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران شاہ غلام قادر نے نواز شریف کو آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت، کارکردگی اور آئندہ انتخابات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق، سیاسی اور انتخابی حکمتِ عملی پر شرکا نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

نواز شریف نے شاہ غلام قادر اور آزاد کشمیر قیادت کی دعوت پر اگلے ماہ دو روزہ دورۂ آزاد کشمیر کا اعلان کیا، اس دورے کے دوران تنظیمی امور، انتخابی تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔

قائد حزبِ اختلاف شاہ غلام قادر نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں شامل کرنے کی درخواست پیش کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر اور گگت بلتستان کواین ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنے چاہئیں، پنجاب میں آئیں تو نظر آتا ہے کہ یہ ترقی کرتا صوبہ ہے، خیبرپختونخوا، آزادکشمیر، گلگت بلتستان سے لوگ علاج کیلئے پنجاب آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، پنجاب کے مختلف شہروں میں عوام کے لیے میگا پراجیکٹس جاری ہیں، کسانوں کی فلاح وبہبود کے لیے بھی اقدامات کررہی ہے، شہریوں کیلئے بہترین سڑکیں بنائی جارہی ہیں، پنجاب تیزی سے ترقی کی مزید منزلیں طے کر رہا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے، این ایف سی ایوارڈ تمام اکائیوں کا حق ہے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کواین ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنے چاہئیں۔