افغان اور بھارتی پروپیگنڈا مشینری کا گٹھ جوڑ خطہ میں انتشار
Web Desk
1 January 2026
افغان اور بھارتی پروپیگنڈا مشینری کے گٹھ جوڑ نے خطے میں انتشار، بدامنی اور انتہا پسندی کو ہوا دینے کی منظم مہم تیز کر دی ہے، جس کے واضح شواہد مختلف ممالک میں سامنے آ رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق خطے کے مختلف ممالک میں ریاستی دہشت گردی، مداخلت اور عدم استحکام پھیلانا انتہا پسند بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا وطیرہ بن چکا ہے۔ بھارتی پروپیگنڈا مشینری مودی کی ایما پر خطے میں بدامنی پھیلانے کی مذموم سازشوں میں سرگرمِ عمل ہے۔
اطلاعات کے مطابق خطے میں عدم استحکام کے لیے بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ اور افغان شرپسند عناصر سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور جعلی مواد پھیلانے میں مصروف ہیں۔ ایران میں جاری پُرامن عوامی مظاہروں کو بھی افغان اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے جھوٹے بیانیے اور جعلی ویڈیوز کے ذریعے غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی اور افغان اکاؤنٹس نے ایران میں عوامی مطالبات کے مظاہروں کو جان بوجھ کر ’’عوامی تحریک‘‘ کا جھوٹا تاثر دے کر بدامنی پھیلانے کی سازش کی۔ ایران کے اندر عدم استحکام کو ہوا دینے والے متعدد گھوسٹ اکاؤنٹس کے پیچھے بھی شرپسند بھارتی عناصر کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جعلی اور انتہا پسند بھارتی و افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایران حکومت کے خلاف ایرانی عوام کو اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو واضح طور پر ایک منظم انفارمیشن وارفیئر کا حصہ ہے۔
عالمی ماہرین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے اصل انتہا پسند ہندوتوا ایجنڈے اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے میں اس کے سازشی کردار کو سنجیدگی سے پہچانے۔ ماہرین کے مطابق خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور درپیش چیلنجز کے تناظر میں پاکستان ایران میں امن، خودمختاری اور طویل المدتی استحکام کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پھیلنے والا اشتعال انگیز اور مضحکہ خیز مواد ایران کے خلاف منصوبہ بند پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے، جس کے مستند شواہد بیرونی سطح پر موجود ہیں۔ بنگلا دیش سے لے کر افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال تک، یہ تمام عوامل خطے میں عدم استحکام کے لیے مودی کے انتہا پسند عزائم کا منہ بولتا ثبوت قرار دیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026