LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں تین مرتبہ بہتری آئی: وزیر خزانہ کا دعویٰ پٹرول 6 روپے 88 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 62 پیسے فی لٹر مہنگا گوتریس کی عالمی کشیدگی پر تشویش، حوثیوں اور سعودی عرب کو مذاکرات کی اپیل پاکستان کا بھارتی بحری جہاز کا خصوصی اقتصادی زون میں خلاف ورزی پر شدید احتجاج غزہ میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والی عمارت منہدم، 21 فلسطینی جاں بحق سعودی عرب کی مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت امریکی نقصانات سے متعلق سامنے آنے والی معلومات آئس برگ کا صرف سرا ہیں: عراقچی ایرانی وزارت خارجہ کی جرمن چانسلر پر تنقید، ایران کے خلاف بیانیہ مسترد امریکی خارجہ پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں، قومی مفادات مقدم ہیں: جے ڈی وینس ایشین چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیوٹرل وینیو کا بڑا مطالبہ عمران خان سے کل جیل میں رفقاء کی ملاقات، فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی پیٹرولیم ڈیلرز کا حکومتی ریلیف سکیم پر اعتراض، سستا پیٹرول دینے سے انکار فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو سیاسی کشیدگی سے سب کا نقصان ہوگا، تھرڈ فورس آنے سے پہلے معاملات حل کیے جائیں: بیرسٹر گوہر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ایم اسپیشل ریلیف اسکیم کا جائزہ اجلاس، فیول سبسڈی کے لیے سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت

نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے نوکریوں کا اعلان کر دیا

Web Desk

7 November 2025

نیویارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی نے سٹی ہال میں مختلف عہدوں کے لیے نوکریوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ممدانی کی ٹیم کے مطابق وہ ڈپٹی میئرز، کمشنرز اور دیگر تمام عہدوں کے لیے اہل امیدواروں کی تلاش میں ہیں۔ امیدوار جمعرات سے شروع ہونے والے نئے پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

ٹرانزیشن ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایلاناہ لیوپولڈ نے بیان میں کہا کہ “ہم بہترین صلاحیتوں کی تلاش میں ہیں، اسی لیے ہم پانچوں بورو کے نیویارکرز سے کہہ رہے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ جڑیں اور ایک ایسی شہر کی تشکیل میں حصہ لیں جو سب کے لیے قابلِ برداشت ہو۔”

یہ اعلان اُس وقت سامنے آیا ہے جب ممدانی نے اپنی ٹرانزیشن ٹیم کی قیادت کرنے والی شخصیات کے ناموں کا اعلان کیا، جن میں ماریا ٹوریس اسپرنگر، گریس بونیلا، لینا خان، میلینی ہارٹزوگ اور ایلاناہ لیوپولڈ شامل ہیں۔

34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ زہران ممدانی جنوری میں عہدہ سنبھالیں گے۔ ان کے فیصلوں پر خاص نظر رکھی جائے گی کیونکہ وہ نسبتاً کم عمر اور حکومتی تجربے میں نئے ہیں۔ اب تک وہ صرف جیسیکا ٹش کو پولیس کمشنر کے طور پر برقرار رکھنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

یہ اعلان ہر سطح کے امیدواروں کے لیے کھلا ہے، خواہ وہ کمیونٹی آرگنائزر ہوں، پالیسی ایکسپرٹ، سرکاری تجربہ رکھنے والے افسران یا عام نیویارکرز۔ ان تقرریوں کے ذریعے ظہران ممدانی اپنی انتخابی مہم کے وعدوں کو عملی شکل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔