LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا شہداء کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہےخواجہ آصف ایران کے بحرین میں ففتھ فلیٹ، اماراتی ٹینکروں، امریکی بحری جہاز پر حملے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمہ کیلئے ایران سے معاہدہ اب بھی ممکن ہے: ٹرمپ پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت انٹرنل ریونیو سروس کیخلاف مقدمے میں ٹرمپ کی نمائندگی کرنیوالے وکلا کو سزائیں سنادی گئیں امریکا کو آبنائے ہرمز پر ٹیکس یا فیس عائد کرنے کا اختیار نہیں: مارک ویلر

امریکا کے شپ یارڈ میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 36 افراد زخمی

Web Desk

23 May 2026

امریکی شہر نیویارک کے علاقے اسٹیٹن آئی لینڈ کے ایک شپ یارڈ میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 36 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شپنگ ڈاکس کے تہہ خانے میں اچانک آگ لگنے کے بعد پیش آیا، جہاں عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف تھا کہ اسی دوران اچانک ایک شدید دھماکا ہو گیا۔ نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی پیچیدہ اور تیزی سے بدلتی ہوئی ہنگامی صورتحال تھی جس پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔

فائر کمشنر للین بونسگنور نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ دوپہر تقریباً ساڑھے تین بجے فائر ڈیپارٹمنٹ کو متعدد کالز موصول ہوئیں، جن میں اطلاع دی گئی کہ شپ یارڈ کے عقبی حصے میں واقع 150 فٹ چوڑے اور 150 فٹ لمبے دھاتی ڈھانچے کے تہہ خانے سے گہرا دھواں اٹھ رہا ہے اور وہاں دو ورکرز پھنسے ہوئے ہیں۔ فائر فائٹنگ اور ایمرجنسی میڈیکل سروسز کی ٹیمیں فوری کارروائی کرتے ہوئے محض چھ منٹ کے اندر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، تاہم ریسکیو آپریشن شروع ہوتے ہی ایک زوردار دھماکا ہوا جس کی زد میں آ کر فائر ڈیپارٹمنٹ کے متعدد اہلکار اور چند شہری شدید زخمی ہو گئے، جبکہ ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔