LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کی جنوبی کوریا کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے دور رہنے کی تنبیہ ٹرمپ کی ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے نیو امریکا رکھنے کی تجویز قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے اہلخانہ پر پولیس کا دھاوا، 11 افراد گرفتاری کے بعد رہا امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا جنگ کے ابتدائی حملوں میں تباہ ہونے والے ایرانی سکول کو یادگار بنا دیا گیا بھارت کے یکطرفہ اقدامات متنازع جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے: پاکستان جنگِ ستمبر و مئی میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا: صدر، وزیراعظم پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں کرائی جائیں، صوبوں کی تقسیم پر جلد بازی وفاق کے لیے خطرناک ہو گی: بیرسٹر گوہر غزہ میں 70 بچوں سمیت 100 فلسطینی شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک شمالی کوریا کا نیا جنگی بحری جہاز کو جوہری جوابی کارروائی کا حصہ بنانے کا اعلان جرمنی میں انتخابات: دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی سب سے آگے، اقتدار کے قریب پہنچ گئی میامی: کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر گاڑیوں سے جا ٹکرایا، 5 افراد ہلاک انڈونیشیا میں آتش فشاں کے باعث 8 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل

نیو یارک ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ فائر بریگیڈکی گاڑی سے ٹکرا گیا، 2 پائلٹ ہلاک، متعدد زخمی

Web Desk

23 March 2026

امریکی شہر نیو یارک کے مصروف لاگارڈیا ہوائی اڈے پر مسافر طیارہ فائر بریگیڈکی گاڑی سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

پورٹ اتھارٹی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرن گارسیا کے مطابق طیارے میں سوار 41 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 32 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو مختلف نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔

حکام کے مطابق یہ طیارہ کینیڈا کے شہر مانٹریال سے آ رہا تھا اور لینڈنگ کے دوران ہوائی اڈے پر موجود فائر ٹرک سے ٹکرا گیا۔ متعلقہ فائر گاڑی ایک الگ ہنگامی اطلاع پر موقع پر موجود تھی۔ حادثے کے باعث طیارے کو شدید نقصان پہنچا اور اس کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا۔

حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا اور پروازوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی، جبکہ متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔

کیتھرن گارسیا کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔