نیو یارک کے پہلے مسلم میئر زہران ممدانی نے شہریوں کے تحفظ کا وعدہ کر دیا
Web Desk
1 January 2026
نیو یارک کے 34 سالہ زہران ممدانی نے شہر کے پہلے مسلم میئر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ انہوں نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر عہدے کا حلف لیا، جس میں اپنے دادا اور دادی کے قرآن استعمال کیے گئے۔
سٹی ہال میں منعقدہ تقریب میں رکن کانگریس برنی سینڈرز نے زہران ممدانی سے حلف لیا۔ تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، باوجود اس کے کہ درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
عہدہ سنبھالتے ہی ممدانی نے خطاب میں کہا کہ آج سے نئے عہد کا آغاز ہو گیا ہے اور میں نیو یارک کے شہریوں کے لیے بلاتفریق کھڑا رہوں گا۔ انہوں نے شہریوں کے تحفظ اور حقوق کے لیے بھرپور کوشش کرنے کا وعدہ کیا۔
زہران ممدانی نے کہا کہ نیو یارک کا میئر بننا میرے لیے اعزاز ہے اور میں ہر طرح کے حالات میں شہریوں کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ایک صدی میں کم عمر ترین میئر بن گئے ہیں، جس کے ساتھ نیو یارک کے پہلے مسلم میئر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی
31 August 2026
امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہئے: نائب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
31 August 2026
خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش
31 August 2026
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا
31 August 2026
اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے
31 August 2026
سندھ طاس معاہدہ, پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم
31 August 2026
عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے
31 August 2026
جسٹس کیلی نے مس یو ایس اے کا تاج سر پر سجا لیا
31 August 2026