نیویارک کرائے داروں کی بڑی جیت، سٹی بورڈ نے مئیر مامدانی کی ‘کرایہ منجمد کرنے’ کی تاریخی تجویز منظور کر لی
Web Desk
26 June 2026
نیویارک سٹی کے رینٹ گائیڈ لائنز بورڈ (RGB) نے ایک تاریخی فیصلے میں شہر کے تقریباً 10 لاکھ رینٹ اسٹیبلائزڈ (حکومتی نگرانی میں چلنے والے) اپارٹمنٹس کے کرائے منجمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ نیویارک کے مئیر زہران ممدانی ( Zohran Kwame Mamdani) کی انتخابی مہم کا ایک بنیادی وعدہ تھا، جس کی منظوری کو ان کی انتظامیہ اور پروگریسو تحریک کی ایک بہت بڑی سیاسی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
رینٹ گائیڈ لائنز بورڈ کے اجلاس کے دوران اس تجویز کو 7-1 کی واضح اکثریت سے منظور کیا گیا۔ اس نئے فیصلے کے تحت 1 اکتوبر 2026 سے 30 ستمبر 2027 کے درمیان شروع ہونے والے ایک سال اور دو سال کے نئے لیز (معاہدوں) پر کرائے میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ نیویارک کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب بورڈ نے ایک سال اور دو سال، دونوں طرز کے معاہدوں پر بیک وقت کرایہ منجمد (0% اضافہ) کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مئیر زوہران مامدانی نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے نیویارک کے شہریوں اور محنت کش طبقے کی “تاریخی فتح” قرار دیا۔ دوسری جانب، رئیل اسٹیٹ انڈسٹری اور مکان مالکان کی تنظیموں نے اس فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ انشورنس، ٹیکس اور مرمت کے اخراجات میں مسلسل اضافے کے باوجود کرایہ نہ بڑھانے سے عمارتوں کی حالت خراب ہوگی اور کئی مکان مالکان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی جج کا بڑا حکم؛ گوتم اڈانی کے خلاف فوجداری مقدمہ ختم کرنے پر محکمہ انصاف سے تحریری جواز طلب
27 June 2026
امریکا، خلیجی ممالک نے آبنائے ہرمز میں بلا رکاوٹ بحری نقل و حرکت ناگزیر قرار دیدی
27 June 2026
سہ فریقی معاہدہ خطے میں جاری تنازعات کو ختم کرنے میں مدد دیگا: امریکا
27 June 2026
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز پر چار بار حملہ کیا، یہ اقدام پسند نہیں آیا: ٹرمپ
27 June 2026
ایران نے امریکی حملے کو جنگ بندی کی ’’لاپروا خلاف ورزی‘‘ قرار دیدیا
27 June 2026
امریکی فوج کے ایران پر فضائی حملے، میزائل، ڈرونز اور ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنایا
27 June 2026
پاکستان عالمی برادری میں امن کے داعی کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے: وزیراعظم
27 June 2026
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
27 June 2026