نئے سال کی مبارکباد کے جعلی لنکس سے ہوشیار رہیں، این سی سی آئی اے کا الرٹ
Web Desk
28 December 2025
نئے سال کے آغاز پر آن لائن فراڈیوں سے ہوشیار رہیں۔ نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن اتھارٹی (NCCIA) نے شہریوں کو فراڈ سے بچنے کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق، نئے سال کی مبارکباد کے جعلی لنکس اور تحائف کے پیغامات اس وقت گردش کر رہے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی انجان لنک پر کلک نہ کریں اور اپنا واٹس ایپ کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنی خوشیوں کو ہیکرز کی نظر سے محفوظ رکھیں اور فراڈیوں سے بچیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فراڈی ایپ فائلز اور میلویئر لنکس کے ذریعے واٹس ایپ پر نئے سال کی مبارکباد کے کارڈز بھیج رہے ہیں۔
یہ کارڈز حاصل کرنے کے لیے صارفین کو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کرنے کا پیغام موصول ہو رہا ہے، لیکن ایسے لنکس پر کلک کرنے سے فون ہیک ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں موبائل میں موجود ڈیٹا، تصاویر، فون نمبرات اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سائبر مجرمین کے ہاتھ لگ سکتی ہیں۔
شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان جعلی پیغامات اور لنکس سے محتاط رہیں اور اپنی آن لائن حفاظت کو یقینی بنائیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026