امریکی ریاست نیوجرسی میں دو ہیلی کاپٹر ٹکراگئے، ایک شخص ہلاک، ایک شدید زخمی
Web Desk
28 December 2025
امریکی ریاست نیوجرسی میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
ہیمونٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حادثہ بیسن روڈ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دورانِ پرواز دو ہیلی کاپٹروں کے درمیان تصادم ہوا۔ ٹکر کے بعد ایک ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا۔
پولیس حکام نے حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شدید زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں پائلٹ کے علاوہ کوئی اور سوار موجود نہیں تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے واقعے پر افسوس ہے: نواز شریف
16 October 2026
سندھ میں جدید ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی کے ذریعے مویشیوں کی افزائش نسل کا منصوبہ متعارف
16 October 2026
جمہوریت نے عوام کو کچھ نہیں دیا، نظام ری بوٹ کرنا ہوگا: فیصل واوڈ
16 October 2026
گلگت بلتستان کے شہری علاقوں میں بلدیاتی انتخابات 5 دسمبر کو کرانے کا اعلان
16 October 2026
روس اور ترکی کا تجارت و توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق، مشترکہ منصوبوں کا جائزہ
16 October 2026
سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی
16 October 2026
الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ
16 October 2026
گورنر راج کا دو ماہ بعد بھی جائزہ لیا جا سکتا، مذاکرات کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے: خواجہ آصف
16 October 2026