نیٹ میٹرنگ پالیسی پر فوری نظرثانی ہونی چاہیے، عابد شیر علی کا اپنی ہی حکومت سے مطالبہ
Web Desk
10 February 2026
رہنما مسلم لیگ (ن) عابد شیر علی نے نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ درست نہیں اور عوام میں غصہ پایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں اس معاملے پر بحث ہونی چاہیے تھی۔
عابد شیر علی نے کہا کہ اتفاق رائے سے پالیسی بنائی جاتی اور اس پر عمل کیا جاتا، بصورت دیگر نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے سولر نیٹ میٹرنگ سے متعلق نیپرا کے فیصلے کا کامیاب دفاع کیا۔ ایوان نے پی ٹی آئی سینیٹر زرقا سہروردی کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد کر دی۔
وزیر توانائی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا، جسے سنبھالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نیپرا نے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں تبدیلی کے ذریعے کسی صارف کے معاہدے کی شق کو واپس نہیں لیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع
6 October 2026
پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم
6 October 2026
روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے
6 October 2026
آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم
6 October 2026
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول یقینی بنایا جائے: شرمیلا فاروقی
6 October 2026
آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل
6 October 2026
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
6 October 2026
قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان
6 October 2026