نیٹ میٹرنگ کا خاتمہ عوام دشمن پالیسی ہے، حافظ نعیم الرحمان کا سخت درعمل
Web Desk
10 February 2026
کراچی: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کے نیٹ میٹرنگ کے خاتمے کے فیصلے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کو دھوکا دینے اور آئی پی پی مافیا کی حمایت کرنے کے لیے کیا گیا ہے، جس سے عوام کا حق سستی بجلی سے محروم ہو جائے گا۔
حافظ نعیم الرحمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اب سولر صارفین اپنی پیدا کردہ بجلی سستے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہوں گے جبکہ اپنی روزمرہ کی بجلی مہنگے ٹیرف پر خریدنی پڑے گی، جو کہ واضح معاشی دہشت گردی کے مترادف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاور سیکٹر میں حکومت کی تمام پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں اور اب ان کا سارا بوجھ عام شہریوں پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ جماعت اسلامی حکومت اور نیپرا کے اس فیصلے کو سختی سے مسترد کرتی ہے اور عوامی مفاد میں اس کے فوری ازالے کا مطالبہ کرتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع
6 October 2026
پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم
6 October 2026
روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے
6 October 2026
آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم
6 October 2026
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول یقینی بنایا جائے: شرمیلا فاروقی
6 October 2026
آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل
6 October 2026
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
6 October 2026
قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان
6 October 2026