ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی ، اطلاق کراچی پر بھی ہوگا
Web Desk
3 March 2026
کراچی اور دیگر شہروں سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بجلی 35 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق مارچ سے مئی 2026 تک تین ماہ کے لیے ہوگا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس اضافے سے صارفین پر 8 ارب 67 کروڑ 40 لاکھ روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔
ادارہ نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے تاکہ اس پر عمل درآمد کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے دوران بھی بجلی کے نرخ بڑھائے گئے تھے۔ جولائی تا ستمبر 2025 کی مدت میں 33 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا جس کا اطلاق دسمبر 2025 سے فروری 2026 تک رہا۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی
11 July 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
11 July 2026
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ
11 July 2026
5 سال سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لاپرواہی کا نمونہ ہے: مفتاح اسماعیل
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026
پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا
11 July 2026
پنجاب کے 52 شہروں میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں: عظمیٰ بخاری
11 July 2026