یکم جنوری سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.30 روپے فی یونٹ کرنے کی تجویز
Web Desk
21 October 2026
ملک میں یکم جنوری 2027ء سے بجلی کا نیا بنیادی ٹیرف 27 روپے 30 پیسے فی یونٹ مقرر ہونے کا قوی امکان ہے، جس کے باعث آنے والے نئے سال میں بھی صارفین پر مہنگی بجلی کا اضافی بوجھ برقرار رہے گا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے سال 2027ء کے لیے بجلی کی خریداری کا پلان نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) میں جمع کرا دیا ہے۔ سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق سال 2027ء کے لیے بجلی کی خریداری کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 3 ہزار 439 ارب روپے لگایا گیا ہے، جس میں سے 1,914 ارب روپے صرف کیپسیٹی پیمنٹس (Capacity Payments) کی مد میں ادا کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ فیول کاسٹ کی مد میں 12 سو ارب روپے سے زائد، ٹرانسمیشن چارجز کے لیے 248 ارب سے زائد اور آپریشن اینڈ مینٹیننس کے لیے 70 ارب روپے سے زائد کی رقم شامل کی گئی ہے۔
سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی کی اوسط قیمت سے متعلق چھ مختلف تجاویز ارسال کی ہیں، جن میں آئڈیل کیس کے تحت بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 25 روپے 88 پیسے رکھنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ نیپرا اتھارٹی ان تمام تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے 2 نومبر کو باقاعدہ عام سماعت کرے گی، جس کے بعد حتمی ٹیرف کا فیصلہ کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایران کا اقوام متحدہ سے امریکا اور اسرائیل کی دھمکیاں رکوانے کا مطالبہ
21 October 2026
سعودی و کویتی وزرائے خارجہ کی حوثی حملوں اور دھمکیوں کی مذمت
21 October 2026
یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
21 October 2026
ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک
21 October 2026
حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران
21 October 2026
لاہور: مضرِ صحت دودھ پینے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک
21 October 2026
روس امریکی تجاویز سننے کیلئے تیار، لیکن سیاسی رعایتیں نہیں دیں گے: سرگئی لاوروف
21 October 2026
پوتن اور امریکی حکام کی جلد ملاقات متوقع، روس کا جوہری تخفیف اسلحہ پر مذاکرات بحال کرنے پر زور
21 October 2026