میدانی علاقوں میں شدید ہیٹ ویو، شمالی اضلاع میں گلیشئرز پگھلنے سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا بڑا خطرہ
Web Desk
8 June 2026
لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک اور شدید گرمی کا راج برقرار ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں 12 جون تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں دن کا آغاز ہوتے ہی سورج نے آگ برسانا شروع کر دی اور صبح کے وقت درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
لاہور میں دن کے ساتھ ساتھ راتوں میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک سے دو روز کے دوران گرمی کی شدت میں بتدریج مزید اضافہ متوقع ہے۔اس کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقے اور بلوچستان بھی گرمی کی لپیٹ میں ہے، سبی، تربت اور پنجگور میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے میدانی و بالائی اضلاع میں بھی درجہ حرارت بڑھنے کی توقع ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے آئندہ ہفتے کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق 8 سے 12 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک براہ راست دھوپ سے بچیں، زیادہ پانی پئیں اور غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کرتے ہوئے خود کو ہائیڈریٹ رکھیں۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
29 August 2026
نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے اعترافی بیانات مسترد، مقدمے میں مزید تاخیر کا خدشہ
29 August 2026
بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید
29 August 2026
کراچی: ہسپتال سے نومولود بچے کے غائب ہونے کا معاملہ، ڈاکٹر کا اہم بیان سامنے آگیا
29 August 2026
امریکا نے ایران میں ان لوگوں کو مضبوط کیا جو سمجھتے ہیں ایران ایٹمی طاقت ہو، روس
29 August 2026
پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کر دیا
29 August 2026
امریکا نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد تیل ذخائر پر کنٹرول حاصل کرلیا، ٹرمپ
29 August 2026
پیوٹن سمجھتے ہیں ایران جنگ سے امریکا کمزور ہوا ہے، امریکی انٹیلی جنس
29 August 2026