فلسطین کے لیے مزید 100 ٹن امدادی سامان روانہ، مجموعی امداد 2727 ٹن تک پہنچ گئی
Web Desk
9 February 2026
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے 100 ٹن سامان پر مشتمل 28ویں امدادی کھیپ بھیجی گئی، جس میں 100 ٹن خیمے شامل ہیں۔ یہ سامان خصوصی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے روانہ کیا گیا۔
حکام کے مطابق اب تک 28 امدادی کھیپوں کے ذریعے فلسطین بھیجی گئی مجموعی امداد کا وزن 2727 ٹن ہو چکا ہے۔
سامان کی روانگی کی تقریب میں وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب اور رکن صوبائی اسمبلی میاں بلال یاسین بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب میں این ڈی ایم اے اور وزارتِ خارجہ کے افسران کے علاوہ حکومتی نمائندوں اور الخدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
حکومتِ پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
22 November 2026
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک
22 November 2026
میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
22 November 2026
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026