خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں 19 سے 22 اگست تک لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
Web Desk
18 August 2026
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے خیبر پختونخوا کے حساس پہاڑی علاقوں میں 19 سے 22 اگست کے دوران شدید لینڈ سلائیڈنگ، پتھر گرنے اور ملبے کے بہاؤ کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ملاکنڈ، سوات، دیر، شانگلہ، چترال، کوہستان، مانسہرہ اور گلیات کے اضلاع شدید متاثر ہو سکتے ہیں، جس سے قراقرم ہائی وے اور این-45 جیسے اہم شاہراہوں پر ٹریفک معطل اور دور دراز علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ نے متعلقہ اضلاع اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے اور مشینری تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ’ ایپ کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
محمد علی درانی کا بہاولپور اور ہزارہ کو فوری ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ
19 August 2026
انمول پنکی کیخلاف قتل بالسبب کے مقدمہ میں فرد جرم عائد، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار
19 August 2026
ایران کا جوہری ٹیکنالوجی اور سائنسی ترقی جاری رکھنے کا اعلان
19 August 2026
فرانس کا 2 ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان
19 August 2026
حکومت نے ڈیزل 5 روپے 27 پیسے اور پٹرول 3 روپے 34 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا
18 August 2026
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر دھرنے دیں گے: حافظ نعیم الرحمان
18 August 2026
ریٹیلر سکیم ایپ کی لانچنگ کل، وزیر خزانہ افتتاح کریں گے
18 August 2026
عمران خان کی صحت سے متعلق فیصلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے: اعظم تارڑ
18 August 2026