راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں 61 ملزمان گرفتار
Web Desk
28 September 2026
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) راولپنڈی سرکل نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے کال سینٹر پر چھاپا مار کر 61 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق، این سی سی آئی اے کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ راولپنڈی کے گنجان آباد اور مصروف علاقے کمرشل مارکیٹ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک غیر قانونی کال سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ اس کال سینٹر سے بیرونِ ملک کے شہریوں کو غیر قانونی آن لائن قرضوں کی جبری وصولی کے نام پر ہراساں کیا جا رہا تھا اور انہیں مختلف طریقوں سے ڈرا دھمکا کر رقوم بٹوری جا رہی تھیں۔
موصولہ اطلاع پر فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے ایجنسی کی ایک خصوصی ٹیم نے چھاپہ مارا اور موقع سے 61 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 71 موبائل فونز اور 155 لیپ ٹاپس سمیت کثیر مقدار میں ڈیجیٹل آلات برآمد کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ تمام ڈیجیٹل آلات اور ان میں موجود ڈیٹا کو فرانزک تجزیے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ملزمان خود کو جعلی ریکوری ایجنٹس ظاہر کر کے غیر ملکی شہریوں کو خوفزدہ کرتے تھے اور بلیک میلنگ کے ذریعے بھاری رقوم بٹورتے تھے۔ اس گھناؤنے فعل سے نہ صرف عالمی سطح پر بے گناہ شہریوں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا بلکہ ملک کی قومی ساکھ بھی شدید متاثر ہو رہی تھی۔
ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے اس کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اس قسم کے غیر قانونی کال سینٹرز اور سائبر فراڈ میں ملوث عناصر ملکی وقار اور عوام کے اعتماد کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ سائبر کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز اور سخت ترین کارروائیوں کا یہ سلسلہ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026