بین الاقوامی فراڈ میں ملوث غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 9 ملزمان گرفتار
Web Desk
8 October 2026
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) لاہور سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر شہریوں کو لوٹنے والے ایک غیر قانونی کال سینٹر کا پردہ فاش کر کے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان مشہور غیر ملکی ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندے بن کر سادہ لوح برطانوی شہریوں سے مالی فراڈ میں ملوث تھے۔ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 5 لیپ ٹاپس اور 10 موبائل فونز سمیت جدید مواصلاتی آلات برآمد کر لیے گئے ہیں۔
تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزمان آن لائن آٹو ڈائلر، VOIP اور WebEx جیسے جدید سافٹ ویئرز کا استعمال کر کے برطانوی شہریوں کو نشانی بناتے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے واقعے پر سختی سے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کو کسی صورت عالمی سائبر فراڈ کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا اور بیرون ملک ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصرمعافی کے مستحق نہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026