راولپنڈی: اے آئی سے قابل اعتراض تصاویر بنانے والا ملزم گرفتار
Web Desk
10 October 2026
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) راولپنڈی نے ایک کارروائی کے دوران آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنانے اور انہیں سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم نیئر شمران اقبال بھٹی کو حراست میں لیا گیا، جو جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اے آئی سے تیار کردہ مواد شیئر کر رہا تھا۔ ملزم کو جدید فرانزک تفتیش اور میٹا ریکارڈز کے تجزیے کی مدد سے ٹریس کیا گیا اور اس کے موبائل فونز اور ڈیجیٹل شواہد کا تجزیہ مکمل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں کی رازداری اور عزت نفس کا تحفظ ایجنسی کی اولین ترجیح ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026