LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات

صدر(ن) لیگ نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے

Web Desk

2 June 2026

گلگت: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک اہم اور مختصر دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق، نواز شریف کا یہ دورہ ایک روزہ ہے جس کے دوران وہ خطے میں پارٹی کی تنظیمی صورتحال اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر اہم ملاقاتیں کریں گے۔ گلگت پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) کے صدر کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر مقامی پارٹی رہنما و کارکنان استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اکیلے گلگت نہیں پہنچے بلکہ ان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت اور وفاقی و صوبائی وزراء کا ایک بڑا اور بااثر وفد بھی موجود ہے وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، اور رانا ثناء اللہ وفد کا حصہ ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ اور پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی نواز شریف کے ہمراہ گلگت پہنچی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کے اس دورے کو گلگت بلتستان کی مقامی سیاست اور آنے والے انتخابات کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے:

“نواز شریف اپنے اس ایک روزہ قیام کے دوران گلگت بلتستان کی مقامی پارٹی قیادت، سینئر رہنماؤں اور خصوصاً گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے مسلم لیگ (ن) کے تمام کینڈیڈیٹس اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے تفصیلی ملاقاتیں کریں گے۔”

ان ملاقاتوں میں انتخابی مہم کی حکمتِ عملی، ٹکٹوں کی تقسیم اور خطے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے پارٹی کے وژن پر مشاورت کی جائے گی۔