LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

نوازشریف کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پرایرانی قوم سے اظہارتعزیت

Web Desk

2 March 2026

 

صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیاپر ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہاکہ یہ ایران کی تاریخ کا ایک نہایت اہم اور افسوسناک لمحہ ہے۔اس طرح کا سانحہ گہرے جذباتی، سیاسی اور قومی اثرات کا حامل ہوتا ہے۔ وہ غم کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

میاں نوازشریف نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ایرانی قوم کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق دے۔