LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

نواز شریف آج گلگت بلتستان پہنچیں گے، انتخابی تیاریوں پر مشاورت ہوگی

Web Desk

1 June 2026

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف آج گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور انتخابی امیدواروں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران نواز شریف گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات سے متعلق پارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔

ملاقاتوں میں علاقے کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پارٹی رہنما آئندہ انتخابات کے حوالے سے اپنی تجاویز اور سفارشات بھی پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف تنظیمی امور، انتخابی مہم اور کارکنوں کی متحرک شمولیت کے حوالے سے اہم ہدایات بھی جاری کریں گے۔ دورے کو گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی سرگرمیوں کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔