ووٹ ملے نہ ملے گگلت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا : نواز شریف
Web Desk
2 June 2026
قائد مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ ملے نہ ملے گگلت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ میں وہ نواز شریف ہوں جو کسی پر تنقید کرکے نہیں بلکہ کارکردگی پر ووٹ مانگتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو دیکھ کر جلسے میں شرکت پر خوشی ہوئی، گلگت بلتستان سے دلی محبت ہے، جب وزیر اعظم تھا تو کئی بار گلگت اور سکردو گیا تھا، تاہم اب گلگت بلتستان کی جانب آنے والی سڑکوں کا برا حال ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی پارٹی یا حکومت کے خلاف بات کرنے نہیں آیا، گلگت اور ملحقہ علاقوں میں بہترین شاہراہیں بچھائیں تھیں، پوچھنا چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان کو نظر انداز کیوں کیا گیا؟
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک کسی کی برائی کر کے ووٹ نہیں مانگا، 50 ارب روپے کی لاگت سے گلگت سے سکردو تک سڑک کی تعمیر کی گئی تھی، ہم نے ہائیڈل پاور منصوبے شروع کیے، وہ اب تک مکمل کیوں نہیں ہوئے؟
نواز شریف نے کہا ہم نے ملک بھر میں موٹر وے کا جال بچھایا، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، ووٹ ملے یا نہ ملے، گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا، ہماری حکومت بنتی ہے تو ہر دوسرے ماہ یہاں آؤں گا۔
انہوں نے سوال کیا کہ گلگت ایئرپورٹ کوجدید خطوط پراستوار کیوں نہیں کیا گیا؟ ٹنل گزشتہ 70 برس سے التوا کا شکارتھی، اربوں روپے خرچ کرکے منصوبہ مکمل کیا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے سولر منصوبوں کے ذریعے گلگت بلتستان میں توانائی کے بحران کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، تاہم شہباز شریف اور مریم نواز بھی گلگت بلتستان کا دورہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم شہباز شریف سے خنجراب پاس تک سڑکوں کے نیٹ ورک کی بہتری کے حوالے سے بات کریں گے، گلگت بلتستان سی پیک کا اہم مرکز ہے، اس لیے اس خطے کی ترقی قومی ترقی کے لیے بھی ضروری ہے۔
خطاب کے دوران نواز شریف نے ہونہار طلبہ کو سکالرشپس اور لیپ ٹاپ فراہم کرنے، نوجوانوں کے لیے بلا سود قرضوں کے اجراء اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ووٹ مانگنے نہیں بلکہ گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لیے آئے ہیں، اب جو منصوبے شروع ہونگے ان کی نگرانی میں خود کروں گا۔
مزید برآں، قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو پنجاب میں گھر مل رہے ہیں،جبکہ گلگت کے نوجوانوں کو کاروبار کیلئے بلا سود قرضے ملنے چاہییں۔
متعلقہ عنوانات
شہباز شریف اور نوازشریف کی امیر قطر سے ملاقات، سابق امیر قطر کے انتقال پر تعزیت
13 July 2026
خواتین کے لیے ’اپنا روزگار پروگرام‘ میرا خواب ہے: مریم نواز
13 July 2026
پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمانی جوڈیشل کمیٹی تشکیل دے دی گئی
13 July 2026
آبنائے ہرمز کے قریب نئی کشیدگی، بندر عباس اور جزیرہ قشم کے قریب یکے بعد دیگرے دھماکے
13 July 2026
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
13 July 2026
نئی گج ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے تک عدالتی مداخلت پر پابندی
13 July 2026
اسلام نے 14 صدیاں قبل خواتین کو مساوات اور معاشی حقوق دیے: یوسف رضا گیلانی
13 July 2026
ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید، متعدد زخمی
13 July 2026