نواز شریف کی ایون فیلڈ سے روانگی، کارکنوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں
Web Desk
21 October 2026
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ (Avenfield) سے روانہ ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان کی روانگی کے وقت ان کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بھی ان کے ہمراہ تھے، جبکہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی قافلے میں موجود تھے۔ ایون فیلڈ سے نکلتے وقت مسلم لیگ (ن) کے متعدد کارکنان ان سے ملاقات کے لیے موجود تھے، نواز شریف نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
روانگی کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ “دانش اسکولوں میں غریب اور نادار بچوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم ملنا انتہائی خوش آئند اور خوشی کا باعث ہے”۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس طرح کی تعلیم اور خوشیاں ملک کے تمام ضرورت مند طبقات کو عطا فرمائے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کا اقوام متحدہ سے امریکا اور اسرائیل کی دھمکیاں رکوانے کا مطالبہ
21 October 2026
سعودی و کویتی وزرائے خارجہ کی حوثی حملوں اور دھمکیوں کی مذمت
21 October 2026
یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
21 October 2026
ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک
21 October 2026
حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران
21 October 2026
لاہور: مضرِ صحت دودھ پینے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک
21 October 2026
روس امریکی تجاویز سننے کیلئے تیار، لیکن سیاسی رعایتیں نہیں دیں گے: سرگئی لاوروف
21 October 2026
پوتن اور امریکی حکام کی جلد ملاقات متوقع، روس کا جوہری تخفیف اسلحہ پر مذاکرات بحال کرنے پر زور
21 October 2026