نواب شاہ مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 3 ساتھی فرار
Web Desk
28 June 2026
نواب شاہ کے علاقے بی سیکشن تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کے تین ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت اعجاز چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم انتہائی مطلوب تھا اور وہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل اے ڈی سولنگی کے قتل کیس میں ملوث تھا۔ ہلاک ڈاکو اعجاز چانڈیو پر 15 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج تھے۔ قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ پولیس کی جانب سے علاقے میں ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، تاکہ ان کے دیگر ساتھیوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
مودی حکومت عالمی پانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی مرتکب ہے: عظمیٰ بخاری
6 July 2026
گروپ کیپٹن عاصم قتل کیس کا ملزم 14 روزہ شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل
6 July 2026
ایس ایچ او کی کرسی پر بیٹھ کر نوجوان کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل، انکوائری شروع
6 July 2026
اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
6 July 2026
ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں، اللہ نے چاہا تو آزاد کشمیر میں ثالثی کا راستہ نکلے گا: حافظ نعیم الرحمان
6 July 2026
میٹھا پتن ڈھن تالاب میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق
6 July 2026
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 87 ہزار 454 پوائنٹس پربند
6 July 2026
پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے اپوزیشن کا ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ
6 July 2026