کوئٹہ: نواب ثناءاللہ زہری کا جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل پر ردعمل
Web Desk
13 December 2025
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے جنرل فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہنے کی وجہ سے ان کی منتخب حکومت ختم کی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان حکومت گرانے میں سیاسی نہیں بلکہ “فیضی تحریکِ عدم اعتماد” لائی گئی، جس میں جنرل فیض حمید کے ساتھ جنرل باجوہ بھی برابر کے شریک تھے۔
نواب ثناءاللہ زہری نے کہا کہ منتخب جمہوری حکومت گرانے پر باجوہ، فیض حمید اور ان کے ماتحت افسران کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی انجینئرنگ پر فوجی عدالت میں تمام شواہد کے ساتھ پیش ہونے کو تیار ہوں
انہوں نے سزا و جزا کے دوہرے معیار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کو سزائے موت اور فیض حمید کو 14 سال قید با مشقت دینا ناانصافی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مداخلت کے باعث بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہوئی، تاہم سزا و جزا کا حالیہ عمل شفاف ہے جسے قوم قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی
8 November 2026
آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
8 November 2026
امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا
8 November 2026
خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا
8 November 2026
غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب
8 November 2026
انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026