LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ وزیراعظم شہباز شریف کا نیویارک پہنچتے ہی حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ؛ لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست، ٹرین مارچ کو روکا نہیں جا سکتا؛ آئی پی پیز اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف اسلام آباد کی طرف پیش قدمی جاری رہے گی: حافظ نعیم الرحمان وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے ڈیزل سستا، پٹرول مزید 4 روپے 61 پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا اسحاق ڈار کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات، تجارت اور تعلیمی روابط بڑھانے پر اتفاق قوم کو جینے دو، پٹرول پر جگا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں: حافظ نعیم الرحمان یوکرینی حملے روسی انتخابات متاثر نہ کرسکے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں: کریملن حوثیوں پر حملے کی تیاری مکمل، ٹرمپ نے آخری مرحلے میں فیصلہ بدل دیا 23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز پر عالمی پابندی ہوگی: امریکی وزیر خزانہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: جے ڈی وینس عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی روس، یوکرین جنگ دنیا کیلئے تباہ کن، فوری خاتمہ ضروری ہے: ٹرمپ بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال را، طالبان انٹیلی جنس اور دہشتگرد گروہوں کے مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف

ایڈمرل نوید اشرف کا یونٹس اور کریکس ایریا کا دورہ، سی سپارک مشق کا جائزہ لیا

Web Desk

20 September 2026

سربراہِ پاک بحریہ (نیول چیف) ایڈمرل نوید اشرف نے سمندر میں پاک بحریہ کی مختلف جنگی یونٹس اور دفاعی لحاظ سے اہم کریکس ایریا کا دورہ کر کے ‘سی سپارک 2026ء’ (Seaspark 2026) نامی بحری مشق کا بچشمِ خود جائزہ لیا اور فورسز کی آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (ISPR) کے مطابق، یہ مشق یکم ستمبر سے جاری ہے جس کا بنیادی مقصد امن کے حالات سے جنگی آپریشنز کی جانب فوری اور مؤثر منتقلی کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا نیز ہمہ جہت بحری آپریشنز کے لیے پیش رفت کو برقرار رکھنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بدلتے ہوئے جدید جنگی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سی سپارک 2026ء میں جدت سے آراستہ آپریشنل تصورات، انفارمیشن انوائرمنٹ اور ملٹی ڈومین آپریشنز شامل کیے گئے ہیں، جبکہ پہلی بار بغیر پائلٹ کے جدید نظاموں (ڈرونز اور خودکار سسٹمز) کا بھی وسیع پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے مشقوں میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی، ان کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، بلند حوصلے اور ہمہ وقت آپریشنل تیاری کو سراہا اور سمندر میں ملکی سرحدوں کے ناقابلِ تسخیر دفاع کے عزم پر اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔