LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

نیشنل سکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے وفد کا پشاور دورہ

Web Desk

2 January 2026

نیشنل سکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء پر مشتمل وفد نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا اور کور کمانڈر پشاور سے ملاقاتیں کیں اور قومی و علاقائی امور پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔

دورے کے دوران وفد نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور مادرِ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ شرکاء نے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو قوم کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔

کور کمانڈر پشاور سے ملاقات کے موقع پر سوال و جواب پر مبنی ایک جامع سیشن منعقد ہوا، جس میں شرکاء کو صوبے میں امن و امان، انسدادِ دہشت گردی اور بارڈر مینجمنٹ سے متعلق کیے گئے مؤثر اقدامات سے آگاہ کیا گیا اور سوالات کے مفصل جوابات دیے گئے۔

وفد نے گورنر ہاؤس پشاور کا بھی دورہ کیا، جہاں گورنر خیبر پختونخوا سے قومی سلامتی، باہمی ہم آہنگی، علاقائی چیلنجز اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں شرکاء نے قلعہ بالا حصار میوزیم کا دورہ کیا، جہاں انہیں پشاور کے تاریخی اور ثقافتی ورثے سے آگاہی دی گئی۔

نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے اس موقع پر کہا کہ افواجِ پاکستان اور فرنٹیئر کور ملک کی محافظ اور قومی سالمیت و ترقی کی ضامن ہیں، جبکہ بارڈر مینجمنٹ اور سلامتی کے امور پر اس نوعیت کے آگاہی سیشنز نہایت اہم اور ضروری ہیں۔