LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری، مگر مہنگائی بدستور بڑا چیلنج ہے: ایس اینڈ پی گلوبل رپورٹ قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد مذہبی ہم آہنگی، امن و اتحاد کا فروغ ہے: طاہر اشرفی پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شامل ایم ایس سی مرجام کراچی پورٹ پہنچ گیا جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ریزروز بڑھانے کی ہدایت کویت کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ سے ملاقات میں ایران جنگ پر تبادلہ خیال متوقع عمران خان رہائی فورس کیس: آئینی عدالت کا فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال بہتر، پانی کا بہاؤ معمول پر آگیا آزاد کشمیر الیکشن: ن لیگ نے 8 نشستیں جیت کر میدان مار لیا، پیپلزپارٹی 4 پرکامیاب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان صدر مملکت اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

قومی کانفرنس: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا آئین، معیشت اور امن پر سخت مؤقف

Web Desk

21 December 2025

قومی کانفرنس کے دوسرے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ جس کا جو کام ہے وہ وہی نہیں کر رہا۔ انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں جرگہ منعقد کیا گیا جس میں تمام شرکاء نے قیامِ امن کے اعلامیے پر متفقہ دستخط کیے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ زمینی حقائق سے نابلد افراد غلط فیصلے کر رہے ہیں اور بند کمروں میں بیٹھے منصوبہ ساز ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کو نہ روکا گیا تو قیمت 400 روپے سے تجاوز کر جائے گی، بیرونی قرضہ بڑھے گا اور ملک دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار ہو سکتا ہے۔

انہوں نے رجیم چینج کے بعد تبدیلی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ تنقید کے ساتھ حل بھی پیش کیے جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ تحریک تحفظ آئین کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور اگر آئین کی بحالی کے لیے قربانی دینی پڑی تو وہ اس کے لیے بھی تیار ہیں۔