LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس

قومی اسمبلی میں حکومت کودھچکا، فرنٹیئرکانسٹیبلری سے متعلق بل منظورکرانے میں ناکام

Web Desk

12 March 2026

قومی اسمبلی میں حکومت کو بڑا دھچکا، کورم پورا نہ ہونے پر حکومت فرنٹیئر کانسٹیبلری سے متعلق بل منظور کرانے میں ناکام ہو گئی، حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے نوید قمر کی ترمیم پر اعتراض اٹھاتے ہوئے احتجاجا واک آؤٹ کردیا،اپوزیشن نے ضمنی ایجنڈے پر بل لانے پر شدید احتجاج کیا اور کورم کی نشاندہی کی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے آغاز پر ہی اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی، گنتی کرانے پر کورم پورا نہ نکلا، اجلاس کی کارروائی کورم پورا ہونے تک ملتوی کی گئی

بعد میں  کورم پورا ہونے پر اجلاس کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی، طارق فضل چوہدری نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ترمیمی بل اور علاقہ دارالحکومت اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی آرڈیننس ایوان کے سامنے پیش کئے ،اجلاس کے دوران اقبال اکیڈمی ترمیمی بل منظور کیا گیا جبکہ عالیہ کامران کی جانب سے بل میں پیش کی گئی ترامیم مسترد کردی گئیں

فرنٹیئر کانسٹیبلری ری آرگنائزیشن بل کی منظوری کے عمل کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا، بل میں سید نوید قمر کی جانب سے پیش کی گئی ترمیم منظور ہوئی تو نوید قمر کی ترمیم پر ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان نے احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کردیا، اپوزیشن کی جانب سے بل کی مخالفت اور شور شرابہ کیا گیا، شاہد خٹک نے کورم کی نشاندہی کی، گنتی کرانے پر کورم پورا نہ نکلا جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔