LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثی ملیشیا کے ایئرپورٹ حملوں پر سعودی التحالف کا بڑا ایکشن: 127 ذخیرہ گاہیں تباہ، حوثی صلاحیتیں ختم کرنے کا اعلان برین ڈرین کا بحران: گزشتہ 3 سالوں میں 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک منتقل خیبرپختونخوا میں گورنر راج غیر آئینی ہے، پرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے: محمود خان اچکزئی Slug: افغان طلبہ کا میڈیکل کالجوں سے اخراج کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ کی حکمِ امتناعی میں توسیع خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ پنجاب اے آئی دور میں داخل جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ بی آر ٹی پشاور کیلئے مزید 27 نئی بسیں پہنچ گئیں بسنت کے 10 روزہ انعقاد کے خلاف درخواست مسترد انمول عرف پنکی مزید 2 مقدمات میں بری، عدالت کا رہائی کا حکم بنوں پولیس کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے جدید بلٹ پروف گاڑیاں فراہم ہماری ترقی صلاحیتوں کے مطابق محدود، کسی بھی ضلع کی کارکردگی اچھی نہیں: میاں عامر محمود پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی ایران جنگ: امریکی میزائل دفاعی ذخائر 2030 تک کمی برقرار رہنے کا خدشہ

قومی اسمبلی کا اجلاس آج 11 بجے ہوگا، 7 نکاتی ایجنڈا جاری

Web Desk

16 October 2026

قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے، جس کے لیے 7 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

ایجنڈے کے مطابق وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی ایوان میں ‘قومی کتاب فاؤنڈیشن ایکٹ 1972ء’ میں ترمیم کا بل پیش کریں گے، جبکہ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق ‘پاکستان کلائمیٹ چینج ترمیمی بل 2026ء’ بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں صدرِ مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہارِ تشکر کی تحریک پر پالیسی بحث کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

اجلاس میں دو اہم توجہ دلاؤ نوٹس (Calling Attention Notices) پیش کیے جائیں گے۔ پہلا نوٹس رکنِ قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی کی جانب سے اسلام آباد کے سیکٹر I-10 اور I-11 کے درمیان کچرا پھینکنے اور ماحولیاتی آلودگی سے شہریوں کی صحت کو درپیش خطرات کے معاملے پر ہوگا، جبکہ دوسرا نوٹس بلوچستان کے خشک سالی سے متاثرہ شمالی پشتون علاقوں میں پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبی جات کے حوالے سے پیش کیا جائے گا۔ وقفہ سوالات میں بھی اہم عوامی امور پر بحث کی جائے گی۔