LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا امریکی سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک فنی خرابی کے باعث بند روس کا فوجی مال بردار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا کچھ حصہ میڈیا کیلئے کھولا جاسکتا ہے، کریملن

مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ: قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،

Web Desk

23 June 2026

وفاقی دارالحکومت میں پارلیمانی سیاست کا آج سب سے اہم ترین دن ہے، جہاں قومی اسمبلی کا اعلیٰ سطحی اجلاس آج صبح 11 بجے اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہو گا، جس میں مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ کو قانونی شکل دینے کے لیے فنانس بل (مالیاتی بل) ایوان میں باقاعدہ منظوری کے لیے پیش کریں گے۔

نئے مالی سال کے لیے پیش کیے جانے والے اس ترقیاتی و عوامی بجٹ کا کل حجم 18 ہزار ارب روپے سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بجٹ بحث کے دوران قائمہ کمیٹی (Standing Committee) کی جانب سے سامنے آنے والی تجاویز اور سفارشات کی روشنی میں فنانس بل میں بعض اہم ترامیم بھی پیش کی جائیں گی، جن میں ٹیکسوں اور مختلف ڈیوٹیز کے نظام میں ردوبدل کی اہم سفارشات شامل ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف بجٹ کی اس تاریخی منظوری کے موقع پر ایوان میں بذاتِ خود موجود ہوں گے۔ حکومت کی جانب سے تمام اتحادی اور حکومتی اراکینِ اسمبلی کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فنانس بل پر ووٹنگ کے دوران ایوان میں اپنی حاضری کو ہر صورت سو فیصد یقینی بنائیں۔

دوسری جانب، اپوزیشن جماعتوں نے فنانس بل کی بھرپور مخالفت کرنے اور بجٹ دستاویز پر احتجاج ریکارڈ کروانے کی مکمل حکمتِ عملی تیار کر رکھی ہے، جس کے باعث ایوان میں آج سخت سیاسی گہما گہمی اور بحث متوقع ہے۔