LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ

دریائے کنہار میں گاڑی اتارنے والے ٹک ٹاکرز کی ضمانت منظور

Web Desk

2 July 2026

سیاحتی مقام ناراں میں قانون کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے کنہار میں گاڑی ڈال کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے سیاحوں کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، دو روز قبل دم دمہ ناراں کے قریب پنجاب کے شہر شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے چار سیاحوں نے موج مستی اور ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں اپنی گاڑی دریائے کنہار کے بپھرے ہوئے پانی میں اتار دی تھی۔ اس دوران گاڑی پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آ کر بہہ گئی، تاہم وہاں موجود رافٹنگ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں سیاحوں کو ڈوبنے سے بچا کر باحفاظت ریسکیو کر لیا تھا۔

مقامی پولیس نے اس خطرناک لاپرواہی پر ایکشن لیتے ہوئے چاروں سیاحوں کے خلاف تھانہ ناراں میں دفعہ پی پی سی 188 (حکومتی احکامات کی خلاف ورزی) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے آج بالاکوٹ میں جوڈیشنل مجسٹریٹ ٹو کی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے سماعت کے بعد تینوں ملزمان کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق، کیس کے مرکزی ملزم سلطان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پہلے ہی قبل از گرفتاری (انٹیسیپیٹری) ضمانت کروا رکھی تھی۔