LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز 7 اکتوبر کے حملے ہماری ناکامی تھے، سبق سیکھنا ہوگا: سربراہ اسرائیلی فوج دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ امریکی سینیٹر کرس مرفی کا ایران کیساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ دینے پر زور پاکستان کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز کے نزدیک متعدد دھماکوں کی اطلاع ایرانی ایئر لائنز کی امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد نجف کیلئے پروازیں بحال ایران نے اپنے سفارتکاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا کے پی حکومت کے انسداد دہشتگردی کے طے ڈرافٹ پر دستخط سے انکار پر مذاکرات ناکام ہوئے: شیری رحمان سعودی اتحاد کا یمن کی تسلیم شدہ حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان مکہ دفاعی معاہدے کے 3 رکن ممالک کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا

دستاویزات کی فوٹو کاپی لانے کی ضرورت نہیں، نادرا کا بڑا اعلان

Web Desk

25 February 2026

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اعلان کیا ہے کہ شہریوں کو نادرا خدمات حاصل کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی دستاویزات کی فوٹو کاپی ساتھ لانے کی ضرورت نہیں ہے۔

نادرا نے اپنی سروسز کے طریقہ کار سے متعلق اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شہریوں کو نادرا کی خدمات حاصل کرنے کے لیے کسی بھی دستاویز کی فوٹو کاپی جمع کروانے کی ضرورت نہیں۔نادرا کے مطابق یونین کونسل کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات، جیسے برتھ سرٹیفکیٹ یا میرج سرٹیفکیٹ، کی نقول نادرا دفاتر میں لانے کی ضرورت نہیں۔ اگر متعلقہ دستاویز کا CRMS نمبر موجود ہو تو وہی کافی ہو گا۔ کیونکہ نادرا اپنے مرکزی نظام کے ذریعے براہ راست ریکارڈ کی تصدیق کر لیتا ہے۔ادارے نے وضاحت کی کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو غیر ضروری کاغذی کارروائی سے بچانا اور خدمات کے عمل کو مزید شفاف اور آسان بنانا ہے۔نادرا حکام نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ درست اور مستند معلومات پر انحصار کریں۔ اور نادرا سینٹرز کے دورے کے دوران غیر ضروری دستاویزات ساتھ لانے سے گریز کریں۔نادرا نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ مؤثر، تیز رفتار اور شفاف خدمات کی فراہمی اس کی اولین ترجیح ہے۔ لہٰذا شہری سرکاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے کام کو آسان اور ہموار بنائیں۔