سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بدعنوانی، نیب کراچی نے تحقیقات شروع کردیں
Web Desk
12 October 2026
قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) میں مبینہ بدعنوانی، بے ضابطگیوں اور نتائج میں ہیر پھیر کی شدید شکایت پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے سیکرٹری سندھ پبلک سروس کمیشن کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔
نیب کراچی نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے کمبائنڈ کمیپٹیٹو ایگزامینیشن (CCE) 2023 میں سامنے آنے والی مبینہ بدعنوانی کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے تمام امیدواروں کی مکمل تفصیلات اور نتائج کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ نیب کے جاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ اسکریننگ ٹیسٹ اور تحریری امتحان پاس کرنے والے تمام کامیاب و ناکام امیدواروں کی الگ الگ تفصیلی فہرستیں اور ریکارڈ جمع کرایا جائے۔
علاوہ ازیں، نیب کراچی نے متعلقہ امتحانات کے اصل اشتہار، بھرتی ہونے والے امیدواروں کی جوائننگ کی رپورٹس، اور انٹرویو پینل میں شامل تمام ارکان کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔ نیب حکام نے سیکرٹری سندھ پبلک سروس کمیشن کو پابند کیا ہے کہ گریڈ 18 کا متعلقہ ذمہ دار افسر تمام طلب کردہ ریکارڈ اور دستاویزات کے ساتھ 20 اکتوبر کو نیب کراچی کے دفتر میں ذاتی حیثیت میں پیش ہو۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026