دنیا میں جو تیل مہنگا ہو گا اس کے اثرات تو پاکستان تک پہنچے ہی نہیں،سید نوید قمر
Web Desk
9 March 2026
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن نے شدید ردعمل دیا۔ رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں بمباری اور آبنائے ہرمز میں نقل و حرکت تقریباً بند ہونے کے باعث خطے میں تیل کی سپلائی محدود ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہے، لیکن حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا، جس سے اربوں روپے کا فائدہ کسی کو پہنچایا جا رہا ہے۔ نوید قمر نے سوال اٹھایا کہ یہ اضافہ آئی ایم ایف کی ہدایت پر نہیں کیا گیا، لہٰذا حکومت واضح کرے کہ اس اقدام سے کس کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
نوید قمر کی تقریر کے بعد اپوزیشن ارکان نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بات کرنے کے لیے فلور مانگا، تاہم اجازت نہ ملنے پر ایوان میں شور شرابہ شروع ہو گیا۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس 10 مارچ بروز منگل دن 12 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
فضل الرحمٰن جھکنے یا سرینڈر کرنے کے لیے پیدا نہیں ہوا، معافی پروپیگنڈا کرنے والے مانگیں؛ مولانا فضل الرحمٰن
19 July 2026
19 تا 23 جولائی شدید بارشوں کا الرٹ جاری، سیلاب کا خدشہ
19 July 2026
ایران کی عبوری معاہدے سے دستبرداری کی ذرا بھی پروا نہیں: ٹرمپ
19 July 2026
لاہور:وفاقی وزیرعطاء اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ، ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
19 July 2026
افغان طالبان سے شکوہ ہے کہ آپ اپنی زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے نہیں روک رہے: حافظ نعیم
19 July 2026
اسحاق ڈار سے ڈاکٹر عبدالمالک کی ملاقات، بلوچستان کی معاشی خوشحالی کے عزم کا اعادہ
19 July 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست
19 July 2026
عمرہ زائرین میں 22 فیصد سے زائد اضافہ، پاکستان پہلے نمبر پر آگیا
19 July 2026