این اے 168 ضمنی انتخاب: غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ نے میدان مار لیا
Web Desk
28 September 2026
پنجاب کے ضلع بہاولپور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 168 (NA-168) میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے تمام 292 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ 79 ہزار 306 ووٹ حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
ان کے مقابل آزاد امیدوار ولی داد چیمہ 42 ہزار 623 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ضمنی انتخاب کے لیے صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہا، جبکہ مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد بھی پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں موجود ووٹرز کو اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔ واضح رہے کہ این اے 168 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف
28 September 2026
پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے
28 September 2026
یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک
28 September 2026
راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
28 September 2026
سہیل آفریدی کوبانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
28 September 2026
ایران تجارت نہیں کرسکتا تو کوئی بھی تجارت نہیں کرے گا،ایرانی آرمی چیف
28 September 2026
یمنی فورسز کا حالیہ حملوں میں 4 ایرانی عسکری ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28 September 2026
امریکا صرف ایران کو مٹانے یا تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے، ایرانی صدر
28 September 2026