LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خارگ پر حملہ، متحدہ عرب امارات میں امریکی ٹھکانے اب جائز اہداف ہیں: پاسداران انقلاب پاکستان اور امتِ مسلمہ کو سنجیدگی سے اپنے مستقبل کا تعین کرنا ہوگا،مولانا فضل الرحمان پٹرولیم کفایت شعاری سے حاصل رقم عوامی فلاح کیلئے استعمال ہوگی: وزیراعظم کسٹمز نے سرکاری گاڑی کو نان کسٹم پیڈ کا دعویٰ کرکے ضبط کرلیا: شرجیل میمن پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی مزید 25 پروازیں منسوخ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا امریکا کا ایران کے سکول پر حملہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے: ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ ورلڈکپ سے امیدیں پوری نہیں ہوئیں، کوچ اور کپتان مل کر کھلاڑی چنتے ہیں: عاقب جاوید مشرقِ وسطیٰ تنازع، تیل کی قیمت پھر سے 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی خود کو اسرائیل کیخلاف ’طویل جنگ‘ کیلئے تیار کر لیا ہے، حزب اللہ رہنما نعیم قاسم امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ایرانیوں کی تعداد 1348 ہوگئی، 17 ہزار سے زائد زخمی ٹرمپ نے ایران کی افزودہ یورینیم روس منتقل کرنے کی پیوٹن کی پیشکش مسترد کر دی امریکی فوج کے ایران پر شدید حملے، خارک جزیرہ اور فوجی اہداف تباہ کردیا: صدر ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا مزید جنگی جہاز اور 5 ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان افغان طالبان کے بھیجے گئے ڈرون تباہ، ملبہ گرنے سے کوئٹہ اور راولپنڈی میں شہری زخمی، آئی ایس پی آر

مجلس وحدت مسلمین کا امریکی سفارتخانہ بندکرنے، غزہ بورڈ سے نکلنے کا مطالبہ

Web Desk

1 March 2026

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے امریکی سفارتخانہ اورقونصل خانے بند اورپاکستان کے غزہ بورڈ آف پیس سے فوری نکلنے کا مطالبہ کیاہے۔ترجمان مجلس وحدت المسلمین نے ایران پر حملے اورآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کےخلاف احتجاج کے دوران مختلف شہروں میں مظاہرین کے جاں بحق ہونے کی مذمت کی اورپیر کو سرکاری سطح پر یوم سوگ کے اعلان کامطالبہ کیا۔۔

ترجمان نے دعویٰ کیاکہ پرامن احتجاج کرنے والوں  کو امریکی سفارتخانے و قونصل خانے اورسیکیورٹی کے اہلکاروں نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔جس کے نتیجے میں 36مظاہرین شہید اور 205زخمی ہوئے جبکہ سیکڑوں مظاہرین کو گرفتارکرلیاگیا۔

ترجمان کاموقف تھاکہ کراچی کے علاوہ گلگت، اسکردو، اسلام آباد اورلاہورسمیت دیگرشہروں میں امریکاواسرائیل کےخلاف احتجاجی ریلیوں کے دوران مظاہرین کوتشدد کانشانہ بنایاگیاجو قابل مذمت ہے۔ ان واقعات میں زخمی ہونے والے سیکڑوں افرادمیں خواتین بھی شامل ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے مطابق ملت جعفریہ میں شامل تمام تنظیمیں، اکابرین اورعلماکرام اس فعل کی شدید مذمت کرتے ہوئےمطالبہ کرتے ہیں کہ امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں کو بند کرکے سفارتی عملے کو ملک بدر کیا جائے۔اس کے علاوہ سیکٹروں گرفتار عمائدین کو فوری رہاکیاجائے۔اوران تمام واقعات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔