بلوچستان حکومت فوری مستعفی ہو اور لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے,مصطفیٰ نواز کھوکھر
Web Desk
10 July 2026
معروف سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بلوچستان کے حالیہ بحران اور آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات پر ملک میں بسنے والا ہر شہری رنجیدہ ہے۔ انہوں نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم کوئٹہ کے دورے پر تو گئے لیکن وہ شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کی عیادت کے لیے نہیں گئے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت پاکستان کے حقیقی مسائل سے مکمل لا تعلق ہو چکی ہے۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ‘تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان’ کے اہم مطالبات سامنے رکھتے ہوئے زور دیا کہ بلوچستان حکومت فوری طور پر مستعفی ہو، تمام لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے، حکومت وہاں بنائے گئے مبینہ ‘ڈیتھ اسکواڈز’ سے دستبردار ہو اور تمام سیاسی اسیران کو فوری رہا کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس خطے میں ‘ہارڈ اسٹیٹ’ (سخت گیر ریاست) کا قیام ممکن نہیں ہے، اور آزاد کشمیر کی حساسیت کو بھی مدنظر نہیں رکھا جا رہا۔ انہوں نے آزاد کشمیر میں انتخابات ملتوی کرنے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ فوری طور پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بامقصد بات چیت کا آغاز کرے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی، فیصلے کیخلاف درخواست دوبارہ دائر کر رہے ہیں: رانا ثنا
20 August 2026
نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی کی درخواست خارج، فیصلہ جاری
20 August 2026
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل
20 August 2026
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
20 August 2026
اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال
20 August 2026
فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان
20 August 2026
شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا
20 August 2026
پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال
20 August 2026