پاکستان قبائل موومنٹ کی نئے انتظامی یونٹس بارے ایم کیو ایم کے مؤقف کی حمایت
Web Desk
30 September 2026
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سے پاکستان قبائل موومنٹ کے صوبائی عہدیداروں نے ایک اہم ملاقات کی، جس کے دوران وفاقی وزیر نے ملک کے موجودہ سیاسی و انتظامی نظام کے حقائق اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کے قیام کے حق میں ٹھوس دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ گgovernance اور انتظامی ڈھانچے کے تحت پاکستان کو مزید نہیں چلایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کا قیام سیاسی یا لسانی نہیں بلکہ انتظامی ضرورت ہے جو ہر لحاظ سے پاکستان کی ترقی اور استحکام کے حق میں ہے۔
وفاقی وزیر صحت نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد طاقت اور اختیارات کی منتقلی نچلی سطح تک نہیں ہو سکی، جس کے نتیجے میں پاکستان میں چاروں صوبے عملی طور پر چار آزاد ممالک کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ ملاقات کے دوران پاکستان قبائل موومنٹ نے نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے موقف اور مطالبے کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔ پاکستان قبائل موومنٹ کے صدر نے یقین دہانی کرائی کہ ایم کیو ایم پاکستان نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے جس دن بھی کال دے گی، کراچی کے تمام پشتون ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی
30 September 2026
اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا
30 September 2026
وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
30 September 2026
ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ
30 September 2026
سعودی ولی عہد کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ
30 September 2026
خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا: وزیر اعظم
30 September 2026
اڈیالہ جیل میں قید بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کرا دی گئی
30 September 2026
مراکش کے بادشاہ نے فاطمہ زہرا کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم مقرر کردیا
30 September 2026