نئے صوبوں سے کراچی کے مسائل حل ہوں گے: مصطفیٰ کمال
Web Desk
22 August 2026
وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انتظامی یونٹس اور صحت کے شعبے میں بنیادی اصلاحات پر زور دیا ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے انتظامی آسانی کے لیے 9 صوبوں کو بڑھا کر 38 کر دیا جبکہ ہم اب بھی چار صوبوں پر اٹکے ہوئے ہیں، نئے صوبوں کی تشکیل سے کراچی کے دیرینہ مسائل کا مستقل حل ممکن ہے۔
مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا کہ وہ قومی شناختی کارڈ (CNIC) پر ملک گیر ہیلتھ کوریج دینے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، جس سے صرف 210 ارب روپے میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔ انہوں نے سندھ میں بلدیاتی نااہلی اور بدعنوانی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بحیثیت میئر کراچی انہوں نے 300 ارب روپے کے ترقیاتی کام کروائے تھے، لیکن آج شہر میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور انتظامی غفلت کے باعث ناخوشگوار سانحات جنم لے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن
22 August 2026
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
22 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی
22 August 2026
جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع
22 August 2026
ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
22 August 2026
دمشق کے جنوب میں اسرائیلی ڈرون حملہ، شامی حکومت کی شدید مذمت
22 August 2026
یوکرین کے ڈرون حملے، روس کے زیر انتظام علاقوں میں 10 افراد ہلاک
22 August 2026
وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
22 August 2026