LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان لبنان کے اکثریتی مسیحی قصبے رمیش کے میئر نے نیتن یاہو کا دعویٰ مسترد کردیا لبنانی مسیحی دیہات نے حزب اللہ سے تحفظ کیلئے اسرائیل سے الحاق کا اظہار کیا: نیتن یاہو کا دعویٰ سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو سانحہ بلدیہ تفصیلی فیصلہ جاری, سزائے موت پانے والے ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا کو بری کر دیا سہیل آفریدی کی ضم اضلاع میں عوامی خدمات بہتر بنانے کیلئے تین ماہ کی مہلت

ملتان سے لاہور جانے والی موسیٰ پاک ٹرین حادثے کا شکار

Web Desk

28 June 2026

پتوکی ریلوے اسٹیشن کے قریب موسیٰ پاک ایکسپریس کی دو بوگیاں اچانک ٹریک سے اتر گئیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین ملتان سے لاہور کی جانب رواں دواں تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کی امدادی ٹیمیں اور ریسکیو حکام فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

اسٹیشن ماسٹر کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے حادثے کے وقت ٹرین کی رفتار کافی کم تھی، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر مکمل طور پر محفوظ رہے ہیں۔” ریلوے حکام کے مطابق بوگیوں کو دوبارہ ٹریک پر لانے کے لیے امدادی کام شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔