LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا امریکی سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک فنی خرابی کے باعث بند روس کا فوجی مال بردار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا کچھ حصہ میڈیا کیلئے کھولا جاسکتا ہے، کریملن

مری ایکسپریس وے پر چلتی ہائی ایس میں آگ بھڑک اٹھی، گاڑی جل کر خاکستر

Web Desk

26 June 2026

مری ایکسپریس وے پر راولپنڈی سے آنے والی ایک ٹیوٹا ہائی ایس مسافر گاڑی میں دورانِ سفر اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں ہائی ایس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔ تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر بروقت محفوظ باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مری ایکسپریس وے پر گاڑیوں میں آتشزدگی کا یہ تیسرا واقعہ ہے، جس پر مسافروں اور مقامی شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واقعے کے دوران نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے بروقت موقع پر نہ پہنچنے کے باعث ابتدائی امدادی کارروائیوں میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ ایکسپریس وے پر بند یوٹرنز (U-turns) کی وجہ سے ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو بھی جائے وقوعہ تک پہنچنے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مری ایکسپریس وے پر ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ پے در پے پیش آنے والے ان واقعات کے بعد شاہراہ پر حفاظتی انتظامات، بند یوٹرنز اور ہنگامی رسپانس (Emergency Response) کے موجودہ نظام پر سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔