مراد سعید بطور سینیٹرمستعفی، پارلیمنٹ سے اجتماعی استعفوں اور ملک گیر احتجاج کی اپیل
Web Desk
14 February 2026
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے بطور احتجاج سینیٹرشپ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو ارسال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں پارلیمانی سیاست جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔
مراد سعید کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے نگران چیئرمین بیرسٹر گوہر اور جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ کو بھجوا دیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو ذاتی معالجین کی موجودگی میں فوری اور مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔
مراد سعید نے دعویٰ کیا کہ نوجوان گزشتہ 36 گھنٹوں سے شاہراہیں بند کیے ہوئے ہیں اور ملک بھر میں احتجاج کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اور سندھ اسمبلی سے یک مشت استعفوں پر غور کیا جانا چاہیے تاکہ موجودہ حکومت پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پرامن دھرنا دینے والے ارکان کو پارلیمنٹ کے اندر محصور کیا گیا، جو جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ ان کے مطابق اب موجودہ حکومت کی جڑوں پر وار کرنے کی ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026