فوج، رینجرز اور پولیس کے جوان ہمارے لئے قربانیاں دے رہے ہیں: طاہر اشرفی
Web Desk
16 July 2026
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے حافظ طاہر محمود اشرفی کی قیادت میں قومی پیغامِ امن کمیٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی اداروں کے وقار کے تحفظ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ صوفیا کی دھرتی ہے جو ہمیشہ محبت، امن اور اخوت کا پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے نفرت انگیز مواد اور غلط معلومات کا مقابلہ صرف مثبت قومی بیانیے اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے جوان محض تنخواہ کے لیے سرحدوں اور ملک کے اندرونی دفاع کی حفاظت نہیں کر رہے، بلکہ وہ ہمارے محفوظ مستقبل کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں؛ ہم اپنے شہدا کو ماتھے کا جھومر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کے میدان میں کھل کر سیاست کریں، لیکن قومی اداروں کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ نہ بنائیں۔ طاہر اشرفی نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور شہدا کی توہین کرنے کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور وہ اس سلسلے میں شہدا کے ورثا سے معذرت خواہ ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع
19 August 2026
گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ
19 August 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
19 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، طبی سہولیات ملنا سب کا حق ہے: شرجیل میمن
19 August 2026
وزیر داخلہ کی شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت
19 August 2026
محمد علی درانی کا بہاولپور اور ہزارہ کو فوری ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ
19 August 2026
انمول پنکی کیخلاف قتل بالسبب کے مقدمہ میں فرد جرم عائد، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار
19 August 2026
حکومت نے ڈیزل 5 روپے 27 پیسے اور پٹرول 3 روپے 34 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا
18 August 2026