LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈی آئی خان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں اور ڈبل سواری پر پابندی چین کا مشرق وسطیٰ میں جامع جنگ بندی کیلئے تعمیری کردار جاری رکھنے کا اعلان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آج ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کا امکان مغربی انٹیلی جنس ڈیٹا نہ ملنے پر یوکرینی فضائی دفاع روسی میزائلوں کا بروقت سراغ نہ لگا سکا امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ بلغاریہ کے ساحل کے قریب ڈرون حملے میں مال بردار جہاز ڈوب گیا، 11 ملاح لاپتہ مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کے پھیپھڑوں کی کامیابی سرجری حزب اللہ کا جنگ میں تباہ گھروں کے مالکان کیلئے 14 ہزار ڈالر امداد کا اعلان فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، پولیس کیساتھ جھڑپیں، مزید کئی مظاہرین گرفتار ایرانی کمانڈر کا اردن میں حملے کے دوران 200 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے عارضی معاہدے کے قریب پہنچ گئے انڈونیشی پائلٹ کی شہریت پر اسرائیل نے ایتھوپین ایئرلائنز کا کارگو طیارہ واپس بھیج دیا مصر کی سعودی عرب کو حوثی حملوں کے تناظر میں ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی شمالی کوریا کے لیپ ٹاپ فراڈ نیٹ کیخلاف کارروائی، 2 امریکی شہری گرفتار

ملتان ٹرین حادثہ، ڈاؤن ٹریک بحال، ٹرینوں کی آمد و رفت شروع

Web Desk

14 October 2026

ملتان میں پیش آنے والے ریلوے حادثے کے بعد ریلوے حکام نے فوری ریسکیو اور مرمتی کارروائیاں مکمل کرتے ہوئے ڈاؤن ٹریک کو ٹرینوں کی آمد و رفت کے لیے کامیابی کے ساتھ بحال کر دیا ہے۔

ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن خالد خان کے مطابق ڈاؤن ٹریک پر حادثے کا شکار ہونے والی ‘رحمان بابا ایکسپریس’ کی تمام بوگیوں کو ہٹا کر ٹریک کو کلیئر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اب اپ اور ڈاؤن دونوں سمتوں کی ٹرینوں کی آمد و رفت اسی ڈاؤن ٹریک کے ذریعے شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی ایس ریلوے نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں اپ ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا تھا جس کی مرمت اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق جب تک اپ ٹریک کی مرمت کا کام مکمل ہو کر اس کی مکمل بحالی یقینی نہیں بنائی جاتی، تب تک ملتان سیکشن پر تمام اپ اور ڈاؤن ٹرینوں کی روڈ پرواز اور نقل و حرکت ڈاؤن ٹریک سے ہی جاری رکھی جائے گی۔