LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون میر رضا علی خان کیس: سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ، JIT تشکیل دینے کے حوالے سے قانونی سوالات پر جواب طلب

دنیا کے بڑے جہازوں میں شمار جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز

Web Desk

29 June 2026

پاکستان کی بحری تجارت اور بندرگاہی صلاحیتوں میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری جہازوں میں شمار ہونے والا عظیم الجثہ بحری جہاز “ایم ایس سی لوریٹو” (MSC Loreto) کراچی کی بندرگاہ پر واقع گہرے پانی کے ٹرمینل (SAPTL) پر کامیابی سے لنگر انداز ہو گیا ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) نے اس الٹرا لارج جہاز کا شاندار استقبال کیا۔

ترجمان کے پی ٹی کے مطابق یہ بحری جہاز اپنی نوعیت کا ایک بہت بڑا کنٹینر کیریئر ہے۔ اس جہاز کی کل لمبائی 399.9 میٹر ہے۔ اس میں 24 ہزار 346 ٹی ای یوز (TEUs) کنٹینرز لوڈ کرنے کی گنجائش ہے۔  یہ جہاز 3 ہزار 802 ٹی ای یوز لے کر کراچی بندرگاہ پہنچا ہے۔ کے پی ٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے الٹرا لارج جہاز کی آمد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کراچی پورٹ اب دنیا کے بڑے ترین کنٹینر جہازوں کو مؤثر، محفوظ اور جدید ترین انداز میں ہینڈل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ کامیابی بندرگاہ پر جاری انفراسٹرکچر کی بہتری، جدید ٹرمینل سہولیات اور آپریشنل استعداد میں مسلسل اضافے کا نتیجہ ہے۔ ماہرین کے مطابق دنیا کے اتنے بڑے بحری جہاز کی کراچی آمد سے پاکستان کی عالمی میری ٹائم نیٹ ورک میں پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔ یہ پیش رفت نہ صرف ملک کی بحری تجارت کو فروغ دے گی بلکہ بین الاقوامی تجارتی برادری کا پاکستان کی بندرگاہوں پر اعتماد بھی بڑھائے گی۔