پی ٹی آئی کو پاکستان مخالف بیانیہ بنا کر سیاست نہیں کرنے دیں گے، ایم کیو ایم پاکستان
Web Desk
28 December 2025
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو پاکستان مخالف بیانیہ بنا کر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر انکوائری ہوئی تو یہ سب کے لیے مسئلہ بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا موجودہ بیانیہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے اور بیرونِ ملک، خصوصاً برطانیہ میں، ملک کے خلاف کی جانے والی باتیں انتہائی تشویشناک ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں ایسے منفی پروپیگنڈے سے دور رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ ملک میں دفن ہو چکا ہے، اب بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ورغلایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کو قتل کی دھمکیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور جو بھی پاکستان کے خلاف بیانیہ بنائے گا، اس کی مخالفت کی جائے گی۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا نفرت انگیز بیانیہ زیادہ دیر نہیں چلے گا اور ان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان بانی سے لاتعلقی کا اظہار کریں۔
اس موقع پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گورنر سندھ نے ایک نہایت اہم مسئلے کی نشاندہی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا موجودہ لب و لہجہ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ شخصیت پرستی سے بالاتر ہو کر وطن کے لیے کھڑی ہو۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے حکومت میں شمولیت کے لیے واضح شرائط رکھی تھیں جن میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی شامل تھی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 15 سال میں سندھ حکومت کو 22 ہزار ارب روپے ملے، جن میں سے 11 ہزار ارب روپے کراچی کے حصے کے تھے، مگر سوال یہ ہے کہ ان میں سے کیا 11 ارب روپے بھی کراچی پر خرچ ہوئے؟
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کو دانستہ طور پر گھٹنوں پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وفاقی حکومت سے مدد طلب کی گئی مگر سندھ حکومت کی جانب سے رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026